۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آن لائن کلاسز

حوزہ/قم المقدسہ میں مقیم حوزہ علمیہ جامعہ امیرالمومنین "نجفی ہاؤس" ممبئی کے طلاب کی جانب سے اس پورے ماہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو آن لائن دروس دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں مقیم حوزہ علمیہ جامعہ امیرالمومنین "نجفی ہاؤس" ممبئی کے طلاب کی جانب سے اس پورے ماہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو آن لائن دروس دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

رپورٹ کے مطابق طلاب نجفی ہاؤس نے اس ماہ رمضان میں، قرآن و معارف، تجوید قرآن، تفسیر قرآن، تاریخ قرآن، تاریخ حدیث، کتاب منابع شیعہ، تربیت اولاد، شیعہ شناسی، عقائد و احکام جیسے مختلف موضوعات کا درس دیا۔

ان دروس کو واٹسپ، فیس بک اور یوٹیوب چینل کے ذریعہ لوگوں تک پہنچایا گیا۔

ان دروس کا سلسلہ ماہ رمضان المبارک میں روزانہ شب کے ۱۰ بجے سے تا سحر جاری رہتا اور لوگ بھی بڑی دلچسپی سے ان دروس میں شرکت کرتے رہے اور اس طرح کے دروس کے سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کیلئے اظہارِ شوق کیا.
اطلاعات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں لوگوں سے آن لائن ہی امتحان لیا گیا اور تمام شرکت کنان کی خدمت میں سند بذریعہ میل پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث تمام افراد لاک ڈاؤن میں زندگی گزار رہے ہیں اور مسجد میں نماز جمعہ، نماز باجماعت اور اجتماعی افطاری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔لہذا ایسی حالت میں آن لائن کلاسز دینی خدمات کا ایک بہترین ذریعہ ہیں.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Husain Mohammad IN 19:17 - 2020/05/23
    0 0
    Masha Allah